WUM VC offers condolences on the death of AQ Khan
Prof. Dr. Uzma Quraishi, Vice Chancellor, The Women University, Multan, has offered condolences on the demise of Dr. Abdul Qadeer Khan ( إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ). In her condolence message, Dr. Uzma Quraishi said that Dr. AQ Khan strengthened Muslim countries and made Pakistan defense invincible. Due to his untiring services and sacrifices, Pakistanis are now living in a free environment,” she said. She said that Dr. AQ Khan had unique abilities.He was Pakistan’s leading nuclear scientist who made Pakistan the world’s first Islamic nuclear power. Dr. Uzma said that the nation had lost a hero and an asset that made the Muslim world and especially Pakistan proud. The nation is indebted to him for his services, efforts and contributions.
دی ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان نے مسلم ممالک کو مضبوط کیا اور پاکستان میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات اور قربانیوں کی وجہ سے پاکستانی آزاد ماحول میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان منفرد صلاحیتوں کے مالک تھے۔ وہ پاکستان کے سرخیل ایٹمی سائنسدان تھے جنہوں نے پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنایا۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ایک ایسا ہیرو اور ایک اثاثہ کھو دیا جس نے مسلم دنیا اور خاص طور پر پاکستان کو قابل فخر بنا دیا۔ قوم ان کی خدمات ، کوششوں اور شراکت کے لیے ان کی بہت زیادہ مقروض ہے۔